
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی صحافی نے ایرانی میزائلوں کی تباہ کن طاقت اور تل ابیب کے صرف ایک مقام پر ۱۲ صہیونی افراد کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔
صہیونی رژیم نے میڈیا پر سخت پابندی لگا رکھی ہے تاکہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی کوئی تصویر اور ویڈیو باہر نہ نکل سکے۔
اس سے پہلے، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ ایک تہائی سے زیادہ صہیونی علاقوں کے باشندے ایران کے میزائل حملوں کی زد میں ہیں، یہ لوگ بغیر کسی دفاع کے ایرانی میزائلوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال عدم توجہ اور بجٹ کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
