
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ موجودہ غیر معمولی حالات میں مجلس خبرگان رهبری کے اقدام پر تشکر کرنا چاہیے کہ تمام خطرات کے باوجود اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بمباری کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، مجلس خبرگان نے اجلاس منعقد کیا اور اپنی ذمہ داری ادا کی۔
لاریجانی نے مزید کہا کہ دشمنوں نے مختلف حربے استعمال کیے اور یہ گمان کیا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد نظام بند گلی میں داخل ہوگا لیکن مجلس خبرگان نے بروقت اقدام کرتے ہوئے اس صورتحال کو سنبھال لیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس خبرگان نے مختلف شخصیات میں سے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو منتخب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس خبرگان کے واضح اعلان نے دشمن کے تمام پروپیگنڈوں کو ناکام بنا دیا۔
