ایندھن کی سربراہی متاثر نہیں ہوئی لیکن قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے درمیان اگرچہ ایندھان کی سپلائی میں رکاوٹ نہیں ہے لیکن خام تیل کی بڑھتی قیمتیں تشویش کا باعث ہیں۔ جنگ شروع ہونے والے دن 28 فروری کو خام تیل کی قیمت

 

70 ڈالر فی بیرل تھی جو اب بڑھ کر 92 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ایل این جی کی قیمت بھی تقریباً دگنی ہو کر 24 سے 25 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی

 

بیرل اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں افراطِ زر کی شرح 20 سے 25 بیسس پوائنٹس تک بڑھ سکتی ہے۔ اگر صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم کرے تو مالیاتی خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *