
نئی دہلی: ریسرچ ادارے بگ مِنٹ کے مطابق مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں بھارت سمیت دنیا کی
اسٹیل کی صنعت کو مستقبل میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل، ایل این جی اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ براہِ راست اسٹیل اور اس سے متعلق مصنوعات کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
جنگ کے آغاز کے بعد خام تیل کی قیمت میں 22 ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ مال برداری کے اخراجات میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔انشورنس سہولتیں محدود ہونے کے باعث جہاز رانی کے کرایوں میں بھی
نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کوئلہ اور خام معدنیات کی قیمتیں بڑھنے سے بھی فولاد کی عالمی منڈی متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کمپنیاں بڑھتے ہوئے اخراجات آخرکار صارفین تک منتقل کر دیں گی۔
