دشمن اور اس کے اڈوں پر حملے میں کسی ہجکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے، آیت اللہ اعرافی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری قیادت کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا اعرافی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ میں عوام اور مسلح افواج کی ہمت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام طبقات اور گروہوں پر ضروری ہے کہ ایران اور اسلام کی حمایت کریں۔ 

انہوں نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور فوجی اعلی کمانڈروں کی عدم موجودگی میں جنگ کی بہترین حکمت عملی بنانے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اللہ عالی پر توکل اور ایران کے اندر موجود وسائل کے سہارے اس جنگ کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ 

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ آج دشمن کی جارحیت کا جواب اور جنگ کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے اس کے ساتھ عوام کی معیشت کا خیال رکھنا اور مسلح افواج کی پشت پناہی بھی ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا اور خطے کے تمام ممالک کو علم ہونا چاہئے کہ ایران مسلمان اور حریت پسند ممالک کے ساتھ ہے لیکن اس کے ساتھ دشمن اور اس کے اڈوں پر حملے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ملک حملوں سے محفوظ رہنا چاہتا ہے تو دشمن کو اپنی سرزمین پر جگہ نہ دے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *