ایران کے مختلف علاقوں میں دشمن کے مزید 3 جدید ڈرون تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک کے مغرب، جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں دشمن کے متعدد جدید ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔

بیان کے مطابق اب تک دو جدید Hermes UAV ڈرون اور ایک MQ‑9 Reaper ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے مطابق دفاعی نظاموں نے دشمن ڈرونز کو پہلے ریڈار کے ذریعے ٹریس کیا، پھر انہیں روک کر فضاء ہی میں تباہ کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *