ٹرمپ نے موہوم خیالات کے ساتھ خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا، لاریجانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو خطے میں کشیدگی اور بدامنی کی اصل وجہ قرار دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے موہوم خیالات کے ساتھ خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا اور اب امریکی فوجیوں کے جانی نقصانات میں اضافے پر پریشان ہیں۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے “پہلے امریکہ” کا نعرہ “پہلے اسرائیل” میں بدل دیا ہے اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کو طاقتور بنانے پر قربان کررہے ہیں۔

نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ جھوٹی باتوں سے امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *