تلنگانہ کے بالکنڈہ سب انسپکٹر  کا مسلمانوں کے ساتھ تعصبھی رویہ – آرمور مجلس صدر محمد ظہیر علی کی اے سی پی سے ملاقات – کاروائی کرنے کا کیا مطالبہ

محمد صادق کی رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ۔بالکنڈہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر  شیلندر کا مسلمانوں کے ساتھ تعصبھی رویہ اختیار کرنے پر آرمور مجلسی صدر محمد ظہیر علی کی سخت مذمت آرمور اے سی پی سے ونکٹیشورلو سے ملاقات کرتے ہوئےقانونی کاروائی کرنے کا کیا مطالبہ

 

تفصیلات کے مطابق آرمور ٹاؤن صدر محمد ظہیر علی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بال کنڈے سے تعلق رکھنے والے عرفان کو معمولی جھگڑے پر بے رحمانہ طر طریقے سے زودکوب کا نشانہ بنایا گیا ان کے علاوہ دیگر تین مسلم نوجوانوں کو بھی وحشانہ انداز میں تشدد کا شکار بنایا گیا

 

۔جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا وہ روزے کی حالت میں تھے ان کے حلیے کو دیکھ کر شکار ہوئے۔ان کو تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا گیا جن کے نشانات ان کے جسم پر ابھی بھی موجود تھے اس طرح بے رحمانہ انداز میں زود کو ب کرنے کا اختیار پولیس کو کس نے دیا۔ریاست میں فرینڈلی پولیس کا اختیار کرنے کے احکامات ہے مگر بالکنڈہ میں اس کے برعکس تعصبی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے

 

جو سابقہ میں بھی ہو چکا ہے۔سزا دینے کا اختیار پولیس کو ہو تو پھر عدالت کس کام کی۔سابقہ میں بھی بالکنڈہ ایس ائی شیلندر کی جانب سے مسلمانوں کے لڑکوں کو پکڑ پکڑ کر مارا گیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا بار بار اس طرح اس سے با لکنڈہ کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

 

۔انہوں نے نظام آباد سی پی چتنیاسے پرزور مطالبہ کیا کہ اس پر سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعے رونما نہ ہوں۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلسی قائدین شکیل احمد فاضل،نظام آباد ضلعی صدر محمد فیاض ،شہباز ،آرمور ٹاؤن صدر محمد ظہیر علی نے بالکنڈہ کے متاثرہ شخص عرفان کے ہمراہ آرمور اے سی پی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *