
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے علاقے شیخ عیسی میں واقع امریکی فضائی اڈے کو ایک وسیع ڈرون اور میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے آپریشن وعدہ صادق ۴ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کا چودہویں مرحلہ سحر کے وقت انجام دیا گیا۔
بیان کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کرتے ہوئے بحرین کے علاقے شیخ عیسی میں واقع امریکی فضائی اڈے کو ہدف بنایا۔
اس کارروائی میں ۲۰ ڈرون اور ۳ میزائل اپنے مقررہ اہداف پر لگے۔ حملے کے نتیجے میں امریکی فضائی اڈے کی مرکزی کمانڈ اور اسٹاف کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ ایندھن کے ذخائر میں آگ لگ گئی۔ آگ اور دھویں کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔
