جوابی حملے مزید سخت/دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے آپریشن وعدہ صادق4 کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پہلے اور دوسرے دن کے جوابات گذشتہ بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور استعمال ہونے والے میزائل وعدہ صادق3 سے زیادہ جدید تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہدف کو نشانہ بنانے کی شرح غیر معمولی اور دشمن کے حساب و کتاب سے باہر تھی جس نے انہیں حیران کر دیا ہے۔ 

جنرل نائینی نے یقین دلایا کہ سپاہ کے سربراہ جنرل وحیدی کی قیادت میں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے اور آپریشنل جغرافیہ مکمل طور پر خود انحصاری کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سپاہ کے بہادر جوان خدا کے فضل سے دشمنوں کو مکمل اور سبق آموز شکست دے کر شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *