ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم کی کاروائی، مزید 6 جدید ہرمس ڈرون تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی نے کہا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران ملک کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ۶ جدید ہرمس ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کردیا ہے۔

بیان کے مطابق خاتم الانبیا ائیر ڈیفنس سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں ان ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا۔

جن مقامات پر کارروائی کی گئی ان میں اصفهان، قصر شیرین، تبریز، خوزستان اور تہران شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک دشمن کے مجموعی طور پر ۳۵ جدید ڈرونز کو زمینی فضائی دفاعی یونٹوں، فضائیہ کے جنگی طیاروں اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے دفاعی مراکز نے ہدف بنا کر مار گرایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *