ایران فوری حملے روک دے۔ قطر کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ قطر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کا کہنا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل امریکہ کے ایران پر حملہ کے بعد مشرقی وسطی میں کشیدگی پھیل گئی اور جنگ پھیلتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں قطر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *