[]
جاری رپورٹ کے مطابق سڑک حادثات میں جان گنوانے والوں میں ایک بڑی تعداد حفاظتی وسائل کا استعمال نہ کرنے والوں کی رہی۔ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے 16715 لوگوں کی ان حادثات میں موت ہو گئی جن میں سے 8384 لوگ ڈرائیور تھے، جبکہ باقی 8331 لوگ گاڑی میں بیٹھے مسافر تھے۔ اس کے علاوہ 50029 دو پہیہ سوار بھی ہیلمٹ نہ پہننے کی وہج سے ان حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2022 میں لگاتار چوتھے سال خطرناک سڑک حادثات کا سب سے زیادہ نوجوان شکار ہوئے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’2022 میں 18 سے 45 سال کی عمر والے زمرہ کے 66.5 لوگ حادثات کا شکار ہوئے۔ سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 60-18 سال یعنی ملازمت والی عمر کے زمرہ والے لوگوں کی تعداد 83.4 فیصد تھی۔‘‘