
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کے ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور مصر کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی اپنے مصری ہم منصب کو آگاہ کیا، خاص طور پر جنیوا میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
عراقچی نے سفارتی راستے کو مسائل کے حل کے لیے ایران کی مستقل پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس راستے میں کامیابی کے لیے دوسرے فریق کی جانب سے سنجیدگی، حقیقت پسندی اور کسی بھی قسم کی غلط اندازوں یا مبالغہ آرائی سے اجتناب ضروری ہے۔
