[]
حیدرآباد: تلنگانہ یوتھ کانگریس لیڈر بالونائیک نے بی آرایس پارٹی پر نکتہ چینی اور کالیشورم پراجکٹ پر حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے کے لئے حیدرآباد کے خیریت آباد علاقہ میں ایک تمثیلی اے ٹی ایم مشین لگایا اور اس کو ”کالیشورم اے ٹی ایم“کانام دیا۔
کے سی آرکو ”کالیشورم کرپشن راو“قراردیتے ہوئے کانگریس کے کارکنوں نے عوام کو یہ بتایا کہ کالیشورم پراجکٹ میں 1,00,000 کروڑروپئے کا گھپلہ کیاگیا ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت چلائی جارہی ہے جب حالیہ دنوں کے دوران کالیشورم پراجکٹ کے میڈی گڈہ بیریج کا ایک بریج گرگیا۔
کانگریس کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ کے چندرشیکھرراو کے خاندان نے اس کالیشورم پراجکٹ سے اے ٹی ایم کی طرح استفادہ کرتے ہوئے ایک لاکھ کروڑروپئے کی بے قاعدگی کی ہے۔