تمل ناڈو میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس بڑی مہم کے دوران ووٹر لسٹ سے 74 لاکھ سے زائد نام خارج کر دیے گئے ہیں۔ ترمیم شدہ فہرست کے مطابق اب ریاست میں ووٹرس کی کل تعداد 5 کروڑ 67 لاکھ رہ گئی ہے۔ ضلع الیکشن افسران الگ الگ اضلاع کے اعداد و شمار جاری کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت کی گئی ہے۔ ان میں مرد ووٹرس 2,77,38,925، خواتین ووٹرس 2,89,60,838 اور تیسری جنس کے 7,617 ووٹرس شامل ہیں۔
ایس آئی آر کے بعد تمل ناڈو کی ووٹر لسٹ میں بڑی تخفیف، حتمی ووٹر لسٹ سے 74 لاکھ سے زائد نام خارج
