
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجیوں نے شام سے انخلا اور انہیں عراق کے کرد علاقے منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی شام میں اپنے سب سے بڑے اڈے، قسرک فوجی اڈہ، جو حسکہ کے شمال مغربی نواح میں واقع ہے، سے نکل رہے ہیں۔
اس پیش رفت کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
