[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن، بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہا ہے، وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے”ْ۔
گلوکار نے کہا کہ “اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتل عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں۔
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطین کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو”۔
عاصم اظہر نے کہا کہ “ہم جیسے فنکاروں کے لیے، ہمارا اسٹیج ہی سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم فلسطین کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچا سکتے ہیں”
گلوکار نے فلسطین کی آزادی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ “دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا”۔