[]
پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند مولانا عاصم جمیل کا گولی لگنے سے انتقال ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ان کے آبائی مقام تلمبہ میں پیش آیا۔ گولی کس نے ماری اس کا فوری علم نہیں ہوسکا تاہم ایک اور ذرائع نے اس واقعہ کو خودکشی قرار دیا۔ تاہم اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسی دوران طارق جمیل نے ایکس پر فرزند کے انتقال کی اطلاع دی اور اسے حادثہ قرار دیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023