محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 12 فروری کے دوران این سی آر میں ہلکی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس عرصے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح اور شام کی ہلکی سردی اور دن میں تیز دھوپ کا امتزاج انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث لوگ جلد بیمار پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب فضائی معیار کی صورتحال بھی مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار سرخ درجے میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں آلودگی انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔ کئی مقامات پر ہوا کا معیار خراب سے انتہائی خراب کے درجے میں برقرار ہے، جس کا براہ راست اثر سانس اور پھیپھڑوں سے متعلق بیماریوں پر پڑ رہا ہے۔
