طارق جمیل کے فرزد کی موت کی وجہ سامنے آگئی، پڑھئے تفصیلی خبر

[]

تلنبہ (خانیوال) : صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلنبہ میں معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

مولانا طارق جمیل کے ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے اکاؤنٹ پر ان کے بیٹے کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا گیا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے اور اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ڈی ایس پی میاں چنوں نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہوا اور گولی مولانا عاصم جمیل کے سینے میں لگی۔

عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی خودکشی کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری نے بتایا کہ عاصم نے گھر میں موجود جم میں خود کو گولی ماری ہے اور یہ گولی ان کو سینے میں لگی۔

آر پی او نے دعویٰ کیا کہ انہیں اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے خود کشی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا عاصم جمیل کی موت گن صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ہوئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شواہد اور فارنسک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *