ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر 32 گھنٹے بعد بھی ٹریفک جام برقرار، مسافر شدید پریشان

یاد رہے کہ آدوشی سرنگ کے قریب ایک گیس ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر ایکسپریس وے کو کئی گھنٹوں تک مکمل طور پر بند رکھنا پڑا۔ اس دوران متعدد مسافر تقریباً 21 گھنٹے تک جام میں پھنسے رہے۔ رات گئے ٹینکر ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کیا گیا، لیکن حادثے کے 32 گھنٹے بعد بھی ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہے۔

مسافروں اور ڈرائیوروں میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ ٹریفک اور شاہراہ حکام کی جانب سے صورتحال کے بارے میں بروقت اور درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ایک مسافر نے شکایت کی کہ اگر انہیں پہلے سے صحیح اطلاع مل جاتی تو وہ ٹول ناکہ عبور کرنے سے گریز کرتے اور غیر ضروری اخراجات سے بچ سکتے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *