[]
نظام آباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور قتل کے بعد وہ اپنی چار سالہ لڑکی کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں اتوار کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بودھن ٹاون سے تعلق رکھنے والی پریتی اور پروین نے پانچ سال قبل محبت کی شادی کی تھی ۔ ان کی ایک چار سال کی بیٹی بھی ہے اور یہ خاندان شہر نظام آباد کے سوریہ نگر میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا ہفتہ کی آدھی رات پراوین نے پریتی کو کرائے کے مکان میں گلا دبا کر قتل کر دیا اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور بیوی کے قتل کی تفصیلات بتائی ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔