[]
دنیا بھر میں جنگ بندی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں اور ہفتہ کے روز دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے شروع کئے گئے نئے جنگی مرحلے کے اثرات پر بات کرنے کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
العربیہ کے مطابق محمود عباس نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا جواب زمینی حملے اور مزید کشیدگی سے دیا ہے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو مزید انسانی آفات کا سامنا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑی تباہی پھیل گئی ہے۔ درجنوں لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے بعد کئی علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کے باعث غزہ کی پٹی میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ غزہ میں تباہی پھیل گئی ہے جس سے تمام علاقے زمین بوس ہو گئے ہیں۔ اب تک لگ بھگ 7800 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ کئی لاشیں کافی دیر سے پڑی ہیں۔
غزہ میں جمعے کی شام کو مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ کردیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں جنگ بندی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;