شرد پوار کا یہ تبصرہ بالواسطہ طور پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے اس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں فڈنویس نے کہا تھا کہ اگر واقعی دونوں این سی پی کے انضمام پر بات ہوئی ہوتی تو اجیت دادا پوار اس بارے میں انہیں ضرور آگاہ کرتے، کیونکہ اجیت پوار اور ان کا گروپ اس وقت مہایوتی حکومت کا حصہ ہے۔
ادھر اجیت پوار گروپ کی این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے بھی انضمام سے متعلق کسی بھی میٹنگ سے صاف انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اجیت دادا پوار نے ان سے کبھی انضمام کے موضوع پر بات نہیں کی۔ البتہ، انہوں نے یہ ضرور تسلیم کیا کہ ضلع پریشد کے انتخابات میں ساتھ مل کر لڑنے پر گفتگو ہوئی تھی۔ تٹکرے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی این ڈی اے کا حصہ ہے اور جو کوئی این ڈی اے میں شامل ہونا چاہے، وہ ان کے ساتھ آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، انضمام کا موضوع یہیں ختم ہو جاتا ہے۔
