[]
تل ابیب: اسرائیل ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) اور اس کی انٹلیجنس ایجنسی شن بیت نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ حماس کا فضائی آپریشنس کا سربراہ مارا گیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حماس کے فضائی آپریشنس کا سربراہ ابورُکبہ‘ حماس کے ڈرون آپریشنس ایریٹل ڈٹیکشن سسٹمس اور ہینڈ گلائیڈرس کا انچارج تھا۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایرریوڈ نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی فورسس 7 اکتوبر کے حملہ کے تمام ذمہ داروں کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیں گی۔