کرناٹک ۔سگریٹ لائٹر کے معاملے پر جھگڑا، دوست نے کار سے ٹکر دے کر دوست کا قتل کردیا 

کرناٹک ۔سگریٹ لائٹر کے معاملے پر جھگڑا، دوست نے کار سے ٹکر دے کر دوست کا قتل کردیا

بنگلورو ۔ریاست کرناٹک کے کماسندرا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں واقعے کی ویڈیو قید

 

کرناٹک کے کماسندرا گاؤں میں ایک معمولی بات نے سنگین صورت اختیار کر لی، جہاں سگریٹ لائٹر کے تنازعے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے اپنے ہی دوست کو کار سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اس ہولناک واقعے کے مناظر کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، کماسندرا میں منعقدہ ایک کرکٹ مقابلے میں شرکت کے لیے دوست پرشانت (35) اور روشن وہاں گئے تھے۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ایک جگہ شراب نوشی کر رہے تھے، اسی دوران سگریٹ لائٹر کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

 

جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں روشن ہیگڈے کی زبان کو شدید چوٹیں آئیں۔

 

بعد ازاں روشن موقع سے اپنی کار میں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران پرشانت نے گاڑی کا دروازہ پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم روشن نے پرشانت کو کار کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے تیز رفتاری سے ایک درخت سے ٹکرا دیا۔

 

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پرشانت کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 

دوسری جانب، زبان کٹ جانے سمیت متعدد زخموں کے باعث روشن اس وقت پولیس کی تحویل میں ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید جانچ شروع کر دی ہے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *