[]
حیدرآباد _ 26 اکتوبر ( اردولیکس) دہلی کی این آئی اے کورٹ نے انڈین مجاہدین سازش کیس کے ایک اور ملزم کو 10 قید کی سزا سنائی ہے۔دہلی کی این آئی اے عدالت نے ملزم سید مقبول کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔2012 میں این آئی اے نے پاکستان سے دھماکہ خیز مواد لا کر بھارت پر حملہ کرنے کی سازش کے معاملے کی تحقیقات کیں
۔اب تک 11ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ چند دن پہلے چار ملزمین دانش انصاری، آفتاب عالم، عمران خان اور عبید الرحمن کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی آج پانچویں ملزم مقبول کو این آئی اے عدالت نے قید کی سزا سنائی۔
Accused Sentenced by NIA Special Court in Indian Mujahideen Conspiracy Case. pic.twitter.com/nzfKjjbPgj
— NIA India (@NIA_India) October 26, 2023