حیدرآباد کے پرانے شہر میں کمسن لڑکے کا قتل

[]

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک کمسن لڑکے کا دن دہاڑے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واردات سنتوش نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں جمعرات کو پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق، محمد غنی قریشی عیدی بازار محمد نگر علاقہ میں مٹن شاپ چلاتے ہیں 13 سالہ محمد نوید قریشی اپنے والد غنی قریشی کی مٹن کی دکان پر کام کرتا ہے

 

۔بتایا جاتا ہے کہ نوید کا کسی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا جمعرات کی دوپہر غنی قریشی کھانا کھانے اپنے مکان روآنہ ہوئے۔ ان کا بیٹا نوید دکان پر تنہا تھا سہ پہر 3 بجے کے قریب معز نامی ایک نوجوان مٹن کی دکان پر پہنچا،اور نوید پر چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔ اس واقعہ میں شدید زخمی نوید کو مقامی لوگوں نے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔

 

والد غنی قریشی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی ساؤتھ اینڈ ایسٹ زون کے ڈی سی پی بی روہت راجو، سنتوش نگر اے سی پی محمد غوث اور انسپکٹر پی شیوچندرا موقع پر پہنچے اور قتل کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *