سینئر صحافی نسیم اشرف کا انتقال

حیدرآباد ۔سینئر صحیفہ نگار جناب سید نسیم اشرف حسینی کا قلب پر حملے کی وجہ سے آج صبح کی اولین ساعتوں میں ریاست کرناٹک کے رائچور میں انتقال ہو گیا۔

 

وہ کافی عرصہ سے صحافت سے وابستہ تھے انہوں نے کئی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں جن میں روزنامہ سیاست ای ٹی وی اردو شامل ہیں۔اس وقت وہ اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر (کیژول) دور درشن کیندر حیدرآباد اور آل انڈیا ریڈیو میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

ان کے انتقال سے صحافتی برادری میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین آج سہ پہر کرناٹک کے رائچور میں انجام دی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *