کمار یادو کے مطابق، جمعہ کے روز ہریدوار کے قریب چھاپہ مارا گیا، تاہم ملزم مقامی ساتھیوں کی مدد سے فرار ہو گیا۔ مسلسل نگرانی کے بعد اسے ہفتہ کے روز آؤٹر دہلی سے گرفتار کر لیا گیا۔ افسر نے مزید بتایا کہ دہلی کا رہائشی یہ ملزم انٹرمیڈیٹ پاس ہے۔ اس کی والدہ اور اہلیہ آنگن واڑی کارکن ہیں، جبکہ اس کے دو بچے ہیں،ایک بیٹی گیارہویں جماعت میں اور ایک بیٹا ساتویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہے۔
دہلی کرائم برانچ نے پانچ سال پرانے عصمت دری کے مفرور ملزم کو گرفتار کیا
