نیوز چینل کے لائیو پروگرام میں بی آر ایس رکن اسمبلی کا بی جے پی امیدوار پر حملہ

[]

حیدرآباد:  تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا عمل مکمل ہونے تک حکمراں بی آر ایس اور اپوزیشن کے قائدین کے درمیان  تصادم کے واقعات پیش آنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔ حیدرآباد کے قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ میں منعقدہ ایک تلگو نیوز چینل کے لائیو مباحثے میں لفظی  جنگ  تصادم پر ختم  ہوئی۔

 

لائیو ڈیبیٹ کے دوران قطب اللہ پور کے رکن اسمبلی کے پی وویکانند اور بی جے پی امیدوار کونا سری سیلم گوڑ کے درمیان لفظی جنگ ہوئی اور بحث تکرار جھگڑے تک پہنچ گئی۔

 

ایم ایل اے وویکانند نے صبر کا پیمانہ کھو دیا اور ان  کا گلا پکڑ کر حملہ کردیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے دونوں کو روک دیا۔ دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان تصادم کے باعث کارکنوں میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *