مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی اور عالمی حالات کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب ترک ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ البوسعیدی جمعرات کو ترکی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔
عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران ہونے والے مذاکرات میں غزہ، یمن اور شام کی تازہ صورتحال سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
