
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کو فورا اور بغیر کسی شرط کے رہا کیا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے حملے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی خودمختاری کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی عالمی نظام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ طاقت کے ذریعے امن کا نظریہ پوری دنیا کے لیے نقصان دہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایرانی سفیر اور عملہ بالکل صحت مند ہیں اور وہاں موجود ایرانی شہریوں کی حالت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔ ایران کے شہریوں کی تعداد محدود ہے اور اب تک کوئی مسئلہ یا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے وینزویلا میں حکومتی نظام برقرار ہے اور کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔
