زہران ممدانی ٹرمپ کے خلاف ڈٹ گئے؛ مادورو کے اغوا کو غیر قانونی قرار دے دیا

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر کے غیر قانونی اغوا پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آج صبح مجھے امریکی فوج کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوجی حراست اور انہیں نیویارک شہر کے وفاقی حراستی مرکز میں قید کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد ملک پر یکطرفہ حملہ، ایک جنگی اقدام اور امریکی وفاقی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی تبدیلی کی یہ واضح کوشش نہ صرف امریکہ سے باہر کے حالات کو متاثر کرے گی، بلکہ یہ براہِ راست نیویارک کے رہائشیوں پر بھی اثر انداز ہوگی، جن میں وہ دسیوں ہزار وینزویلا کے باشندے بھی شامل ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ میری توجہ ان وینزویلا کے باشندوں اور نیویارک کے تمام شہریوں کی سلامتی پر ہے؛ مقامی حکومت صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گی اور ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *