صومالی لینڈ میں نفوذ، اسرائیل اور ایک عرب ملک کی خفیہ شراکت داری کا انکشاف

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی تجزیہ کار ایال زیسر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت صومالی لینڈ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ابوظبی اس خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے بھاری مالی وسائل خرچ کرنے پر آمادگی رکھتا ہے۔

ایال زیسر نے کہا کہ امریکہ بھی اس علاقے میں ایک نیا فوجی اڈا قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ افریقہ میں ایران، یمن اور چین کے بڑھتے ہوئے کردار کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صہیونی معاشرے کی اکثریت صومالی لینڈ کے نام اور محل وقوع سے واقف نہیں، تاہم اس کے باوجود یہ خطہ صہیونی حکومت کے لیے غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بحیرہ احمر کے دہانے پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند دھڑے کو تسلیم کرنے کا اقدام کیا ہے، جبکہ یہ علاقہ عالمی سطح پر کسی بھی ملک کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *