تمل ناڈو میں گویائی اور سماعت سے محروم تین بچوں کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

[]

تمل ناڈو کے مضافاتی علاقے چنئی کے یوراپکم میں سماعت سے محروم تین بچے منگل کی شام ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ای ایم یو ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹرین، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

چنئی: تمل ناڈو کے مضافاتی علاقے چنئی کے یوراپکم میں سماعت سے محروم تین بچے منگل کی شام ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ای ایم یو ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام لڑکے کرناٹک کے رہنے والے تھے اور پوجا کی چھٹیوں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے چنئی آئے تھے۔ یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر جا رہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت جے سریش (15)، اس کا بھائی روی (12) اور منجوناتھ (11) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان چھٹیوں کے دوران اپنے چچا کے گھر آئے تھے۔ چچا کا گھر ریلوے ٹریک سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر کے لیے ٹرین میں سوار ہونے جا رہے تھے۔ ریلوے ٹریک کو پار کرتے وقت تینوں کو چنئی بیچ-چنگل پٹو ای ایم یو ٹرین نے ٹکر مار دی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے تامبرم پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کروم پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *