[]
نئی دہلی: حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عرب، اسلام ممالک اور اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے غزہ پر حملے رکوانے کی کوشش کریں۔
منگل کو بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے عرب ممالک سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو بھی ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے راستہ کھلا رکھا جائے اور عزہ میں ملبہ ہٹانے کے آلات، امداد اور ایندھن کو آنے دیا جائے۔