صدائے حسینی کی جانب سے سید طاہر علی عابدی کو نیشنل لا ڈے ایوارڈ ملنے پر تہنیتی پیشکش

ادارہ صدائے حسینی کی جانب سے سید طاہر علی عابدی کو نیشنل لا ڈے ایوارڈ ملنے پر تہنیتی پیشکش۔

حیدرآباد۔31/ڈسمبر(سفیرنیوزباقر علی)ادارہ صدائے حسینی کی جانب سے قانون داں، سینئر صحافی اور رسالہ Judicial Quest کے ایڈیٹر جناب سید طاہر علی عابدی کو بین الاقوامی کانفرنس آف جورسٹس اینڈ رائٹرز کے دوران بنکاک میں منعقدہ تقریب میں نیشنل لا ڈے ایوارڈ حاصل کرنے پر آج بارگاہ امام زین العابدینؑ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں منعقدہ تقریب میں پُرخلوص تہنیت پیش کی گئی۔یہ ایوارڈ جناب سید طاہر علی عابدی کو قانون، تحقیق، صحافت اور عدالتی شعور کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی نے اس اعزاز کو نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی بلکہ و قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور کہا کہ جناب سید طاہر علی عابدی کی صحافت، عدالتی اصلاحات اور علمی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور قوم و ملت کی خدمت کی مزید توفیق بخشے۔آخر میں صدائے حسینی کی جانب سے جناب سید طاہر علی عابدی کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی اور سفیر ٹیم۔شاعر اہلبیتؑ جناب آغا سروش صاحب،جناب میر حیدر علی،جناب اختر علی کی جانب سے انکی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر جناب سید طاہر علی عابدی نے روزنامہ صدائے حسینی اور سفیر ٹی وی ٹیم سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *