[]
ترواننتا پورم: یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر شخص کے سات ہمشکل ہوتے ہیں اور جب بات مشہور شخصیات کی ہوتی ہے تو ان کے ہم شکلوں کو دیکھنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔
کسی ایسے شخص کو دیکھنا جو ہمارے پسندیدہ ستارے سے ملتا جلتا ہو، کم از کم کہنے کے لئے تو دلکش ہے۔ اب ساؤتھ کے سوپر اسٹار رجنی کانت کے ڈوپل گینگر (ہمشکل) کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
سدھاکر پربھو، جو کیرالہ کے فورٹ کوچی کے پٹالم روڈ پر چائے کی دکان چلاتے ہیں، لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی غیر معمولی مشابہت کے باعث انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مسٹر پربھو، جو شارٹس اور شرٹ پہنے ہوئے ہیں، اداکار رجنی کانت کے اسٹائل کی نقل کرتے ہوئے چند لوگوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو کو X پر ایک صارف نے شیئر کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پربھو کی تھلائیوا (رجنی کانت) سے مشابہت سب سے پہلے ملیالم اداکار-ہدایت کار نادرشاہ نے دیکھی جو ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے فورٹ کوچی میں تھے۔
سب سے پہلے انہوں نے ہی سدھاکر پربھو کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی تھیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا نام بڑا ہے مگر وہ ایک چائے کی دکان چلاتے ہیں۔
ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پربھو کو کیرالہ میں مختلف تقاریب میں مدعو کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم رحمت گشکوری کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے تھے جو غیر معمولی طور پر رجنی کانت سے مشابہت رکھتے ہیں۔