
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے پہلے سے طے شدہ دوطرفہ معاہدے کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور معاہدات کے نفاذ کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر پزشکیان اور صدر پوٹن نے تہران–ماسکو تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے باقاعدہ مشاورت اور روابط کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جامع تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔
گفتگو کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نتائج کا بھی جائزہ لیا۔
