صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ارکان اسمبلی اور حکومتی عہدیداران سے مو¿ثر نمائندگی کی تجویز

ریاست میں صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈزکی اجرائی سے متعلق کانگریس حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے جی او 252کو لیکر صحافی برادری میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں غور و خوص کیلئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس بضمن جی او 252 میڈیا پلس آڈیٹوریم ۔گن فاونڈری میں منعقد ہوا۔اجلاس میںریاستی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے ریاستی صدر ایم اے ماجد نے کی۔ اس موقع پر ریاستی ذمہ داران نے نئے جی او 252 کے مختلف نکات، اس کے ممکنہ فوائد اور نقصانات سے شرکاءکو تفصیل کے ساتھ واقف کروایا۔ ساتھ ہی اضلاع سے آئے ذمہ داران سے بھی تجاویز حاصل کی گئیںتاکہ اس معاملہ پر مشترکہ اور مو¿ثر موقف اختیار کیاجاسکے۔اجلاس مں ریاستی جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین ۔نائب صدور ایم آر کے فیصل۔ سیدعظمت علی شاہ۔ سیداحمد جیلانی نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے جی او 252 کو اردو ہی نہیںبلکہ تلگو صحافیوں کے لئے بھی نقصان دہ قرار دیا۔ مقررین نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ارکان اسمبلی اور حکومتی عہدیداران سے مو¿ثر نمائندگی کی تجویز پیش کی۔۔اجلاس کی کارروائی آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد نے چلائی۔ جبکہ اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعت شریف سے ہوا۔ اس موقع پر صحافیوں کی مو¿ثر نمائندگی کے لئے ایک مضبوط ٹریڈ یونین کے قیام کا بھی اعلان کیاگیا۔ ساتھ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ ضلعی سطح پر فیڈریشن سے وابستہ ایک صحافی کو اکریڈیشن کمیٹی کے لئے منتخب کروانے کے اقدامات کے جائیں گے۔اجلاس میںشریک ذمہ داران کا متفقہ طور پر کہنا تھا کہ جی او 252 صحافیوں کے مفاد کے خلاف ہے، جسے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن سختی سے مسترد کرتاہے اور اس کی پرزور مذمت کرتاہے۔ فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے حق میںبہتر اور منصفانہ احکامات جاری کئے جائیں اور تمام زبانوں کے صحافیو ں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔اسمال ومیڈیم نیوز پیپرس کی اسوسی ایشن کے صدر وایڈیٹر اسکائی لائن رنگاسائی نے حکم نامہ 252 کوکالا قانون قراردیتے ہوئے اس سے ہونے والے نقصانات سے واقف کروایا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے خازن ایم اے محسن۔ جوائنٹ سکریٹریز وآرگنائزنگ سکریٹریز وارکان عاملہ خلیل فرہاد۔ ایم اے لیق۔ نعیم غوری۔ خالد شہباز۔ محمدواجد۔ ریاستی کورکمیٹی کے ارکان۔ اضلاع کے نمائندے ۔صدورومعتمدین نے شرکت کی۔ سیدواجد حسینی نے شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں فیڈریشن کے ایک وفد نے میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین کے سرینواس ریڈی سے ملاقات کرکے اس حکم نامے میں ترمیمات سے متعلق ایک محضر حوالہ کیا۔ اضلاع کے ارکان بھی اس موقع پرموجو دتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *