صیہونی رجیم کی غزہ کی پٹی پر شدید بمباری/ القسام بریگیڈ کا جوابی میزائل حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی تھی کہ غاصب صیہونی فوج کی غزہ پر شدید بمباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے کچھ دیر پہلے غزہ میں وفا اسپتال کے قریب کے علاقے پر بمباری کی۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے یہ بھی بتایا کہ غزہ کے شمال میں بئر النعجہ کے علاقے میں ایک اور مکان پر بمباری کی گئی۔

صیہونی رجیم کے طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں نصیرات مارکیٹ پر بمباری کی۔

نصیرات کیمپ میں تجارتی مرکز پر حملہ کیا گیا جس کے دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس پر بھی بمباری کی۔

تاہم مقامی ذرائع نے صیہونی رجیم کے حملوں کے اس دور کے آغاز کے ساتھ ہی قسام برگیڈ کی طرف سے جوابی کے میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

قسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں غزہ کے قریب صیہونی قصبے مفتاخیم کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی دوران فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5500 تک پہنچنے کی خبر دی ہے جب کہ ابھی تک 17 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *