وائٹ ہاؤس کا وینزویلا کی مکمل آئل ناکہ بندی کا حکم؛ امریکی فوج ہائی الرٹ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اپنے افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ تک وینزویلا کے تیل کے محاصرے کو سختی سے نافذ کرنے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں۔

مذکورہ عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ وینزویلا کے حوالے سے فوجی حملے کے آپشنز اب بھی میز پر موجود ہیں، لیکن اس وقت ہماری تمام تر توجہ اقتصادی دباؤ کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

حالیہ برسوں میں امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات واشنگٹن کی جانب سے صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف یکطرفہ پابندیوں، خاص طور پر توانائی اور بحری نقل و حمل کے شعبوں میں سخت اقدامات کی وجہ سے شدید تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ کاراکاس ان اقدامات کو معاشی ناکہ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا رہا ہے اور اس نے کئی بار امریکی دباؤ اور بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی کوششوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

بین الاقوامی امور کے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان یکطرفہ پابندیوں اور فوجی دباؤ میں اضافے کا بنیادی مقصد نکولس مادورو کی حکومت کو کمزور کرنا اور کاراکاس کو اپنی داخلی و خارجی پالیسیوں میں واشنگٹن کی مرضی کے مطابق تبدیلی لانے پر مجبور کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *