
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی جوہری ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے یہ بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ دشمن کی زبان استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گروسی کے حالیہ بیانات غیر جانبدارانہ نہیں بلکہ دشمن کے بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں، جو ایجنسی کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے منافی ہیں۔
اسی سے قبل گروسی نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور تنصیبات تک مکمل رسائی بہت ضروری ہے تاکہ تصدیق کرسکیں کہ نیوکلیئر پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور تحفظات دور ہوں۔
