تہران-مشہد پرواز کے اغوا کی کوشش ناکام؛ سپاہِ پاسداران کی بروقت کارروائی نے بڑا حادثہ ٹال دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایوی ایشن سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر جنرل ہادی ملانوری نے بتایا ہے کہ طیارہ اغوا کرنے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک انتہائی طاقتور شخص نے فلائٹ سیکیورٹی گارڈ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی اور اس کا منصوبہ مسافروں کو یرغمال بنانا تھا۔

کمانڈر نے مزید بتایا کہ آئی آر جی سی کی ایوی ایشن پروٹیکشن فورسز کی مستعدی اور فوری کارروائی کے نتیجے میں اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت مشہد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گیا۔

جنرل ملانوری نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں اور دنوں میں بم کی دھمکیوں سمیت دیگر خطرات بھی سامنے آئے تھے، لیکن پہلے سے طے شدہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کوئی بھی سنگین مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں آئی آر جی سی کے حفاظتی ڈویژن کی جانب سے کیے گئے احتیاطی اقدامات نے دشمن عناصر کے خلاف ایک مؤثر رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔

کمانڈر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گزشتہ 41 برسوں سے فضائی سلامتی کو چوبیس گھنٹے برقرار رکھا گیا ہے، جہاں روزانہ اوسطاً 500 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال کے دوران ایران بھر کے 67 ہوائی اڈوں پر آئی آر جی سی کے عملے نے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ مسافروں کی سیکیورٹی چیکنگ کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *