بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے درمیان بھیانک تصادم _ 20 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی

[]

نئی دہلی _ 23 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے درمیان پیش آئے بھیانک تصادم کے واقعہ میں 20 مسافر ہلاک ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

 

یہ حادثہ  کشور گنج بھیرب  میں آج  دوپہر پیش آیا جہاں ایک مال گاڑی ٹرین اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم ہوگیا ۔جس میں کم از کم 20  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بھیرب ریلوے پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی آفیسر سراج الاسلام نے بتایا کہ چٹوگرام جانے والی مال گاڑی ٹرین آج سہ پہر تقریباً 3:30 بجے ڈھاکہ جانے والی ایگاروسندھور ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔فائر سروس اور سول ڈیفنس کے میڈیا ونگ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پردھان سرکار نے بتایا کہ ملبے سے اب تک  20  نعشیں نکالی گئی ہیں۔ امدادی اور بچاؤ کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج عبدالعلیم سکدار نے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے

زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جن میں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *