گوداوری میں 4 طلبہ غرق

[]

کاکیناڈا(اے پی): آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا میں گوتمی۔ گوداوری میں 4 طلبہ غرق ہوگئے۔ یہ طلبہ اس ندی میں ڈبکی لگانے گئے تھے کہ غرق ہوگئے۔ ان چاروں کی لاشیں اتوار کے روز نکالی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو4:30 بجے شام تلاروئیو منڈل کے پلنکا گاؤں میں 7 طلبہ، تیراکی کے ارادہ سے گوداوری میں اترے ان میں 4طلبہ غرق ہوگئے جن کی لاشیں اتوار کے روز باہر نکالی گئیں۔

 مابقی تین طلبہ محفوظ بتائے گئے ہیں۔ یہ چاروں، انڈر گریجویٹ کے طالب علم تھے اور ان کی عمریں 20 سال سے کم بتائی گئی ہیں۔ ضلع مغربی گوداوری کے تنکو ٹاؤن کے یہ طلبہ، تفریحی کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔

 وہ پہلے یانم کے قریب گئے پھر پلنکا پہونچے۔ پولیس نے بتایا کہ تیرا کی کے دوران طاقتور آبی دھارے نے ان چاروں کو بہا لے گیا اور کئی گھنٹوں کے بعد ان کی لاشیں نکالی جاچکی۔

 تلاشی مہم میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) فائر، ریونیو اور پولیس محکموں کے علاوہ ماہی گیروں کی خدمات  حاصل کی گئی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *