تلنگانہ اسمبلی کے امکانی نتائج پر مشن چانکیہ کی سروے رپورٹ جاری

[]

حیدرآباد _ 22 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں مشن چانکیہ کی جانب سے سروے  منعقد کیا گیا۔جس کے مطابق بی آر ایس پارٹی تیسری میعاد کے لئے اقتدار میں آنے والی ہے ۔ ‘میری ریاست – میرا ووٹ – میرا فیصلہ’ کے نعرے کے ساتھ ریاست بھر میں یہ سروے کرایا گیا ۔ جس میں پتہ چلا کہ تلنگانہ کے  تمام عمر کے ووٹروں کی ایک بڑی تعداد بی آر ایس کی طرف جھکاؤ رکھتی ہے

 

۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو 44.62 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ وہیں کانگریس 32.71 فیصد تک محدود رہے گی۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو صرف 17.6 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ یہ اعداد و شمار ریاست بھر میں پچھلے چار مہینوں کے وسیع مطالعہ اور 14 لاکھ لوگوں کی آراء جمع کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آج ہی انتخابات ہوتے ہیں تو بی آر ایس پارٹی کم از کم 76 سیٹیں جیت لے گی

سروے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ بی آر ایس پارٹی ریاست میں ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی ۔ ہفتہ کو جاری ہونے والی دو سروے  رپورٹوں میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس پارٹی 70 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی۔ انڈیا ٹی وی، فیکٹس مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ سروسز نے اسمبلی انتخابات پر الگ الگ سروے کیا۔ ان دونوں سروے میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ بی آر ایس کو عام اکثریت سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی 30 سیٹوں پر رک جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی سنگل ہندسوں کی سیٹیں عبور نہیں کرے گی۔

 

ایک سرکردہ قومی ٹی وی چینل انڈیا ٹی وی کی طرف سے کرائے گئے سروے میں لوگوں نے بی آر ایس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی آر ایس پارٹی 70 سیٹیں جیت لے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس کو صرف 34 سیٹیں ملیں گی۔ اور اس سروے کے مطابق بی جے پی سنگل ہندسوں تک محدود رہے گی۔ بی جے پی اس الیکشن میں صرف 7 سیٹیں جیت پائے گی۔ سروے میں  ایم آئی ایم کو  7 سیٹیں ملنے اور دیگر کو ایک سیٹ پر کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *