سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

[]

لکھنو: مدوشاناکا اور رجیتھا کی شاندار بولنگ کے بعد اوپنر پاتھوم نسانکا اور سمراوکرما کی نصف سنچریوں کی مدد سے سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹ سے شکست دیکر جاریہ ورلڈکپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

سری لنکا کو جیت کیلئے 263 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹ کھوکر 48.2 اوورس میں بنالئے۔ سری لنکا کیلئے اوپنر پاتھوم نسانکا نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 52 رن بنائے جبکہ سمراوکرما نے بھی بہترین بیاٹنگ کرتے ہوئے 107 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 91 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسالنکا نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 30 رن بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے آرین دتہ نے 3 جبکہ میکیرین اور اکرمین نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے اینجل بریچٹ اور وان بیک کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے 262 رن بنائے۔

نیدرلینڈز نے ایک موقع پر محض 91 رن پر اپنے 6 وکٹ گنوادیئے تھے تاہم اینجل بریچٹ اور وان بیک نے ساتویں وکٹ کیلئے 130 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچایا۔

اینجل بریچٹ نے 82 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 جبکہ وان بیک نے 75 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رن اسکور کئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈوڈ 16‘ اکرمین 29 اور کپتان اڈورڈز نے 16 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے مدوشاناکا اور رجیتھا نے 4,4 جبکہ تھیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سمراوکرما کو میان آف دی میاچ قرار دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *